Newsخبرنامہسیاسیات

بین المذاھب ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے برداشت یگانگت قیام امن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ میں گفتگو

اسلام آباد۔ عمرانہ کومل
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے بین المذاھب ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے برداشت یگانگت قیام امن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ میں گفتگو کے دوران کیا پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، پیپلز پارٹی اقلیت ونگ کے راہنماء سابق ایم پی اے کشور کمار ،بپیر نصیب چند، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مصباح الدین بھی انکے ہمراہ تھے گوردوارہ آمد پر سکھ کمیونٹی کے راہنماؤں مذہبی پیشوا سنگ صاحب سجان ، ڈاکٹر صاحب جی،بابا مہندر سنگھ ، بابا امیر سنگھ ، مگن سنگھ اور دیگر نے انکا پرتپاک استقبال کیا انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم اقلیت ہیں گورنر جیسی اہم شخصیت کی یہاں موجودگی ہماری حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے ہمیں احساس ہوا کہ حکومت پاکستان بھی ہمیں اپنا سمجھتی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں محب وطن اور ہمارے جسم کا حصہ ہیں پشاور کی سکھ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے یہ ہم سب کا صوبہ اس صوبہ نے شہادتیں دیں غم دیکھے اس شہر پشاور کی شہادتوں کی داستان ہے اسی طرح سکھ کمیونٹی کی قربانیاں بھی ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں میرے شہید قمر عباس ، بشیر بلور ۔ صفوت غیور ، صحافی ہر شعبہ کے لوگ شہید ہوئے ۔ اس صوبہ میں ہم نے ماضی کی اتحادی حکومت میں امن بحال کیا مگر آج پھر صورت حال تشویش ناک ہے ہم نے خاموش تماشائی نہیں بننا بلکہ مل کر امن بحالی میں کردار ادا کرینگے آج یہاں پھر امن بحالی کا پیغام اور مشن لیکر آیا ہوں انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے جتنے مسائل ہیں اس پر کام شروع ہے وزیر مذہبی امور حج کے لیئے ملک سے باہر تھے جلد اسلام آباد میں ان سے ملوں گا اور مسائل حل کرنے میں بھرپور کام کرونگا ۔ آپ کے پاسپورٹ کے حوالہ سے مسائل تھے ڈی جی پاسپورٹ سے میں نے ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے عوامی گورنر ہاؤس ہے آپکے مسائل حل کرینگے ۔ میں سیکورٹی فورسز اور خصوصا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پرامن محرم یقینی بنانے میں بھرپور کام کیا۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے اکابرین نے گورنر خیبرپختونخوا اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو چادریں پہنائیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button