سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و سربراہ نظام مصطفٰی پارٹی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺدونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے آپﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا
رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ریمز کالج ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ریمز کالج ملتان میں منعقدہ تیسری سالانہ رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
ملتان(بیورو رپورٹ )سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و سربراہ نظام مصطفٰی پارٹی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺدونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے آپﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا آپﷺ وجہ تخلیق کائنات اور اللہ کے محبوب ہیں آپ ﷺکا اسوہ حسنٰہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے
جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ریمز کالج ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ریمز کالج ملتان میں منعقدہ تیسری سالانہ رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا جس کی صدارت ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری PMLN سعد خورشید خان کانجو، جنرل سیکرٹری پاکستان علماءکونسل ملتان پروفیسر عبدالماجد وٹو، ڈین ریمز کالج ڈاکٹر نثار الرحمان، ریجنل پروجیکٹ منیجر سپیرئیر گروپ آف کالجز شیخ عادل فاروق اور نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن تھے اس موقع پر رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ آپﷺ کی تعلیمات سے دوری کے باعث امتِ مسلمہ مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے حضور نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ زندگی گذارنے کا بہترین نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیںسید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ و ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے مسلمانوں کا بچہ بچہ تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے اس موقع پر کانفرنس کے شرکاءخاص میں سماجی، علمی، ادبی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں چئیرمین حافظ معین خالد ٹرسٹ حافظ محمد معین خالد، رہنما پاکستان مسلم لیگ فنکشنل الحاج محمد اشرف قریشی،سماجی رہنما قمر دانش ہاشمی، قاضی عبدالغفار، سیکورٹی آفیسر عطاءاللہ خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری شوسل میڈیا سیل PMLN محمد آصف قریشی، میاں اویس،صدر بزم سعید احمد اقبال سعیدی،پرنسپل ریمز کالج میڈم رباب کومپل، لیکچرار ڈاکٹر علی ذاکر خواجہ، طلحٰہ سیال، ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدیداران رشید عباس خان، علی رضا مرزا، ہمایوں واجد اور رانا آصف علی زاوش دیگر شامل تھے اس موقع پر مدثر بلال آزاد نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے عروا عمر نے آیات بینات تلاوت کرنے کا شرف حاصل کیاارتضیٰ ، احمد مجتبیٰ ، محمد برہان ، محمد علی حسنین ،لائبہ نور، میمونہ نورین، سمبل فاطمہ اور زرنین زہرہ سمیت کثیر تعداد میں طلباءنے کریم آقا حضرت محمد ﷺکی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی کانفرنس کے اختتام میں عبادہ طاہر، حماد، سمی راو ¿ نے بارگاہ رسالت میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کا شرف حاصل کیاآخر میں علامہ سید حامد سعید کاظمی نے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی