پتلی شو برسوں سے پاکستانی ثقافت کا حصہ رہا ہے اور اس آرٹ فارم کو واپس لانے کی کوشش تفریح اور تعلیم دونوں مقاصد کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔”
پاکستان نیشنل کونسل آف آرتس نے کٹھ پتلی شو کا انعقاد کیا
اسلام آباد(عمرانہ کومل)
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کٹھ پتلی شو کا انعقاد کیا جس کا مقصد فیملیز کو تفریح فراہم کرنا تھا جس میں بچوں اور بڑوں کے لیے لوک رقص، کہانیاں، تھیم پر مبنی تقاریر اور اسکٹس پیش کیے گئے۔ رنگا رنگ کٹھ پتلی شو موجودہ مسائل کے گرد گھومتا تھا جن میں صنفی تفاوت، تعلیم میں امتیاز، اور ماحولیاتی چیلنجز اور تھیم پر مبنی بچوں کے لیے ایک خصوصی انفوٹینمنٹ شو شامل تھا۔ کٹھ پتلیوں کو مطلوبہ فروغ دینے اور لوگوں میں بیداری پھیلانے میں اس طرح کی تقریبات کا کردار نوجوان نسل اس ہنر کے بارے میں کٹھ پتلی سازی کا روایتی فن دم توڑ رہا تھا پی این سی اے اس فن کو زندہ کرنے کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا ہے، اس طرح کی تقریبات سے اس روایتی فن کو زندہ کرنے میں مدد ملے گی۔
“کٹھ پتلیوں کا فن اور کٹھ پتلی شو برسوں سے پاکستانی ثقافت کا حصہ رہا ہے اور اس آرٹ فارم کو واپس لانے کی کوشش تفریح اور تعلیم دونوں مقاصد کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔”