ثقافتی قونصلر جمہوری اسلامی ایران کی نیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد
اسلام آباد(عمرانہ کومل) ثقافتی قونصلر، جمہوری اسلامی ایران،احسان خزاعی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے انور رضا کو صدر نیشنل پریس کلب، اظہرجتوئی، غضنفر عباس اور نظیراحمد کو نائب صدر، خلیل راجہ کو سیکرٹری جنرل اور محترمہ نیئر علی کو فنانس سیکرٹری اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ ثقافتی قونصلر، جمہوری اسلامی ایران،احسان خزاعی نے وقار عباسی، محمد اسلم لڑکا اور طلعت فاروق کو بھی نیشنل پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پریس کلب آمد پر صدر نیشنل پریس کلب اور فنانس سیکرٹری نیئر علی نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر این پی سی صدر انور رضا اور نیئر علی نے نیک خواہشات پر ایرانی قونصلر کا شکریہ ادا کیا۔ اور ثقافتی پروگراموں کا مل کر انعقاد کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔ احسان خزاعی نے دونوں ممالک کے مابین صحافتی وفود کے تبادلو ں پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے مختلف مواقع پر پریس کلب میں سیمینار کے انعقاد پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر پریس کلب میں 11اپریل کو سیمینار کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔