اسلام آباد۔ عمرانہ کومل
قومی انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین پاکستان کی سالانہ کانفرنس راوالپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسلام آباد،راوالپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر ثمینہ فاضل تھیں
کانفرنس میں ملتان سمیت کراچی،لاہور،اسلام آباد،راوالپنڈی،پشاور برانچز سے صدور جنرل سیکرٹریز سمیت ایگزیکٹوکمیٹی ارکان نے شرکت کی کانفرنس میں راوالپنڈی کی صدر تہمینہ ملک نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جب کہ تمام برانچز کی صدور نے اپنی اپنی سالانہ رپورٹس پیش کیں ملتان سے صدر طاہرہ نجم،بلقیس زاہد اور پروین نیاز نے کانفرنس میں شرکت کی اورطاہرہ نجم نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کے زیر انتظام دو فری اجالا سکولز اورایک ووکیشنل سنٹر کام کر رہا ہے جہاں خواتین کو سلائی کٹائی سکھائی جا رہی ہے تاکہ خواتین معاشی خودمختاری سے اپنے معاشی مسائل حل کر سکیں کانفرنس میں ملتان برانچ کی خدمات کو سراہا گیا اور مہمان خصوصی سلام آباد،راوالپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر ثمینہ فاضل نے طاہرہ نجم کو خصوصی ایوارڈ دیا اس موقع پر طاہرہ نجم نے مہمان خصوصی سمیت تمام برانچز کی صدور کو ملتان برانچ کی جانب سے خصوصی تحائف پیش کئے
ملتان۔قومی انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین پاکستان کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ملتان برانچ کی صدر طاہرہ نجم خطاب کررہی ہیں دوسری جانب ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد کی صدر ثمینہ فاضل سے طاہرہ نجم ایوارڈ وصول کررہی ہیں جبکہ کانفرنس کی شرکاء کا گروپ فوٹو۔