ادارہ امن وتعلیم کے زیراہتمام میڈیا موثران(انفلونسرز) ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
معروف صحافی اعظم خان،خورشید ندیم، سبوخ سید ، رباب زینب، ڈاکٹر حسین کی ورکشاپ میں شرکت۔
اسلام آباد((رپورٹ/عمرانہ کومل)
پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کہ جانب سےاسلام آباد میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میں اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور شہروں سے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ جس میں مختلف مذہبی موضوعات ،اقلتیی امور اور سماجی ہم آہنگی پر کام کرنے والے خواتین و حضرات شامل تھے۔ شرکاء نے امن و روادای کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر اظہر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد مختلف عقائد اور طبقات فکر سے وابستہ میڈیا مؤثران (انفلونسرز ) کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ ہم آہنگی اور امن کے بیانیے کو مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فروغ دے سکیں۔
ورکشاپ کے چاروں روز تربیت کاروں اور سینئر صحافیوں نے اپنے سیشنز میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت، جرنلزم کے آداب، میڈیا قوانین ،سماجی بیانیے اور میڈیا کا کردار، فیک نیوز اور تنقید ی فکر ، میڈیا اور امن و رواداری کے فروغ کے لئے درکا میڈیا مہارتیں اور امن و رواداری کے لیے میڈیا سیڈ پروجیکٹس کی تشکیل کی عملی سرگرمیاں کی۔
پی ٹی وی کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر اور معروف دانشور خوشید ندیم نے اپنے فکری سفر پر گفتگو کی اور فکری تنوع اور اختلاف رائے اور فکری سفر کو مسلسل جاری رکھنے کی تلقین کی ۔
ورکشاپ میں بی بی سی سے وابستہ معروف صحافی اعظم خان نے فیک نیوز اور اس کے سدباب کے لیے درکار پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے متعلق بات کی جبکہ گیلیپ پاکستان کے لیگل ایڈوائزر، ایڈووکیٹ عمر گیلانی نے میڈیا قوانین کے حوالے سے شرکاء سے گفتگو کی۔
ادارہ امن و تعلیم کے پریزیڈنٹ اظہر حسین نے مشکل ترین حالات میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور معاشرے میں ا من و رواداری کے لیے صحافیوں اور میڈیا پرسن کی جرأت کو سراہا جبکہ ادارہ امن و تعلیم کے ڈائریکٹر اور سوشل ڈیلویپمنٹ ریسرچر غلام مرتضیٰ نے ورکشاپ کے مقاصد کو واضح کرتے ہو کہا کہ ہم اس ورکشاپ کے ذریعے معاشرے میں بڑھتی انتہاپسندی کو روکنے کی کوشش کے لیے میڈیا انفلوئنسرز کے استعداد کار میں اضافہ کرنا اور میڈیا سیڈ پروجیکٹس کے ذریعے امن کے پیغام کو عوام تک مزید موثر انداز میں پہنچانا چاہتے ہیں۔ ،
ورکشاپ میں معروف ٹرینر ڈاکٹر محمد حسین نے شرکاء سے معاشرے میں بڑھتی تشدد پسندی کو سماجی سطح پر تعلیم و تفہیم کے ذریعے روکنے کے حوالے سے گفتگو کی۔میڈیا ٹرینر و معروف اینکرپرسن سبوخ سید نے تنقیدی فکر کے ذریعے صحافتی فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی پر مشق کروائی ، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا ٹرینر سمیر علی خان نے سوشل میڈیا کے استعمال کے تیکنیکی مہارتوں پر سیشن کیا،
معروف تربیت کار اور سماجی دانشور ارشاد بخاری نے میڈیا اور سماجی بیانیوں کے حوالے سے شرکاء کے ساتھ سیشن کیا۔
شرکاء نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے اپنی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا اور مستقبل میں امن و رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بحسن وخوبی ادا کریں گے۔
اختتامی تقریب میں ادارہ امن و تعلیم کے پریزیڈنٹ اظہر حسین، ڈائریکٹر غلام مرتضی، پاکستان ٹیلی ویژن سے عون ساہی اور ریڈیو پاکستان سے کامران منظور نے اظہار خیال کیا اور شرکاء اسناد تقسیم کیں ۔ ورکشاپ کے شرکاء اور مہمانوں نے اپنے تاثرات ادارہ امن وتعلیم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے امن و رواداری کے فروغ کے لئے میڈیا کا مؤثر استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔