Uncategorized

علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نئی نسل راہ حق پر چل سکتی ہے،علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعری نے مسلمانوں میں متحد ہونے کا جذبہ پیدا کیا۔

علامہ محمد اقبال اللہ کے نیک بندے اور ولی تھے۔ نسل نو کو فکر اقبال سے مزین کرناوقت کا اہم تقا ضا ہے

ملتان(بیورو رپورٹ)علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نئی نسل راہ حق پر چل سکتی ہے،علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعری نے مسلمانوں میں متحد ہونے کا جذبہ پیدا کیا۔علامہ محمد اقبال اللہ کے نیک بندے اور ولی تھے۔ نسل نو کو فکر اقبال سے مزین کرناوقت کا اہم تقا ضا ہے۔ان خیالات کا اظہار شاہد محمود انصاری،میاں وقاص فرید قریشی،امیر نوازملک،چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ نے شعور ترقیاتی تنظیم،سول سوسائٹی فورم اور ایف ڈی او کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی 145ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔جبکہ اس موقع پر،حمیرا طارق شیخ،شیخ طارق بلال، سوہیرارانا،مسرت بخاری،پرویز اقبال انصاری،سحر امبرین،حکیم اقبال بلوچ،ملک محمد یوسف،محمد اسلام گجر،عارفہ فرید،شاہ میر،عتیق الرحمن،مدثر تھہیم،محمدعربی،پیٹرک سرفراز گل،رانا ارشاد،رانا آصف،سہیل سراج ودیگر شریک تھے۔،حمیرا طارق شیخ،شیخ طارق بلال، سوہیرارانا،مسرت بخاری، پرویز اقبال انصاری،سحر امبرین،حکیم اقبال بلوچ،ملک محمد یوسف،محمد اسلام گجر نے مزید کہا ہے کہ علامہ اقبال ہماری قوم کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ اور آزاد خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا اور اسلامی تشخص کا شعور بیدار کیا اُنھوں نے نوجوان نسل میں فکر و عمل کی روح پھونکی انکی شاعری اور تعلیمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button