شعرو سخن ادب شاعرو ادیب
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے رنگ گورا کرنے والی کریموں میں مضر صحت دھات (پاری) کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،3کریموں میں پارے کے استعمال کی مقدار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا جبکہ 56کریمیں طے شدہ مقدار سے زائد کا پارے کا استعمال کررہی ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مینا ماٹا کنونشن کے مطابق رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والی کمپنیوں کو ون پارٹ پر ملین (پی پی ایم) سے کم پارے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان میں رنگ گورا کرنے والی صرف 3 کریمیں پونڈز فلیولیس وائٹ، سکن ود وائٹ ملک اینڈ ہلدی کریم اور وائی سی وائٹننگ پرل کریم میں پارہ کی مقدار بین الاقوامی طے شدہ فارمولے کے مطابق قرار پائیں۔اسٹلمنز سکن بلیچ کریم، پارلے ہربل وائٹننگ کریم، ڈیلیکیٹ وائٹننگ بیوٹی کریم میں سب سے زیادہ پارہ کی مقدار پائی گئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ کیمیکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیغم عباس نے ’’میڈیا ‘کو بتایاکہ پاکستان نے مینا ماٹا کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں جس کے مطابق یہاں پر کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات میں پارے کوبین الاقوامی طے شدہ فارمولہ کے تحت استعمال کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ وزارت نے ملک کے چاروں صوبوں میں فروخت ہونے والی 59 رنگ گورا کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمونوں کو ٹیسٹ کروایا تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ صرف تین کمپنیاں معیار پر پوری اتری ہیں جس میں پانڈزفلولیس وائٹ کریم 0.74، سکن وائٹ ملک اینڈ ہلدی کریم 0.8 اور وائی سی وائٹننگ پرل کریم 0.93 میں پارے کا استعمال شدہ فارمولے کے مطابق ہے جبکہ دیگر 59 کمپنیوں میں فیئر اینڈ لولی ایڈوانس ملٹی وٹامن میں پارے کی مقدار1.43 ، جانسن کاسٹمیٹکس برائنٹننگ نائٹ ریسٹور میں 1.82، کو نیچرل وائٹننگ کریم میں 1.88، پالمرز سکن سکسیس میں 1.94، گارنیئر سکن نیچرل سپید وائٹ میں 1.98، گارنیئر لائٹ کمپلیٹ وائٹ سپیڈ میں 2.11 ، ہیمانی ایڈوانس ہربل وائٹننگ کریم میں 2.59، نیویا نیچلر فیئرنس میں 4.2، گوری بیوروی کریم 4.38، پونڈز وائٹ بیوٹی کریم میں 5.01، فیئر اینڈ لولی ایڈوانس ملٹی وٹامن ٹی ایم پاکستانی میں 5.02، اولے نیچرل وائٹ میں 5.41، اولائیو واٹننگ کریم میں 8.31، کرنٹ فیئرنس کریم میں 8.45، ہٹن وائٹننگ کریم میں 9.11، ایولائن کاسٹمیٹکس وائٹ ایکسٹریم 3 ڈی میں 9.27، سکن وائٹ گولڈ بیوٹی کریم میں 13.49، گارنیئر سکن نیچرل وائٹ کمپلیٹ میں 15.52، فیس فریش کلینزر کریم میں 19، سکن کلیئر وائٹننگ کریم میں 21، فیئر اینڈ لولی میکس فیئرنس ملٹی ایکسپرٹ فیس کریم میں 21، ونس سکن لائٹننگ نائٹ کریم میں 21.35، جسپی ود جوجوبا آئل 36.29، فیئر اینڈ لولی میں 40، بلش ان بیوٹی کریم میں 65، پرماننٹ وائٹننگ کریم میں 128، وائٹ فیس وائٹننگ کریم میں 324.7، وائٹ ٹچ ڈبلیو سی میں 1257 فیس ٹانک وائٹننگ فارمولا میں 1405، سنسی برائیڈ وائٹننگ کریم میں 1479، 9ہربز ڈبلیو سی میں 2420، ایرا بیوٹی کریم میں 2458، الفا وائٹ بیوٹی کریم میں 3923، بائیوکوس ایمرجنسی وائٹننگ کریم میں 5129، ڈرمولائٹ وائٹننگ کریم میں 6035، پیور وائٹ بیوٹی وائٹننگ کریم میں 7862، لوک فریش بیوٹی کریم میں 7912، فارایور ایس ڈبلیو سی میں 8181، ڈینسو بیوٹی کریم میں 9681، وائٹ سیکرٹ بیوٹی کریم میں 10369، صندل وائٹننگ کریم میں 12044، لیڈز وائٹننگ کریم میں 13658، اینفوکس پرل بیوٹی کریم میں 14493، وائٹ فیس وائٹننگ کریم میں 14895، صندل وائٹننگ بیوٹی کریم میں 15566، چیری سکن وائٹننگ کریم میں 15710، وائٹ گولڈ وائٹننگ کریم ود بلیک بیری ایکسٹریکٹس 15795، زونی بیوٹی کریم (خواتین) 15973، میکس ڈف سکن برائننگ کریم 16004، ڈیو وائٹننگ کریم میں 16805، ونسم وائٹننگ بیوٹی کریم میں 18173، ذونی بیوٹی کریم (مرد) میں 18177، وائٹ گولڈ وائٹننگ کریم میں 19069، ڈیلیکیٹ وائٹننگ کریم میں 23780، پارلے ہربل وائٹننگ کریم میں 40131 اور سٹلمنز سکن بلیچ کریم میں 44292 پارٹ پر ملین موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ پارے کی مقدار نہ صرف جلدی امراض سبب بن سکتا ہے بلکہ اعصابی نظام اور گردوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2019ء تک ان کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پراڈکٹس میں پارے کی مقدار کو طے شدہ فارمولے کے مطابق استمعال کریں جبکہ وزارت 2020ء کے اوائل سے ہی ان کریم بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائیوں کا آغازکردے گی۔