Newsاسلامیاتانسانیاتقانون و انصاف

عورت پر تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ،جماعت اسلامی ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ۔ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید کا لاہور میں کانفرنس میں خطاب اعلامیہ جاری حکومت اور معاشرہ خواتین کے تحفظ کے قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور فوری انصاف فراہم کرے

اسلام آباد(عمرانہ کومل)-

عورت پر تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ،جماعت اسلامی خواتین پر تشدد کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے لاہور میں خواتین کانفرنس بعنوان تحفظ عورت کا بنیادی حق سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

انہوں نے مذید کہا کہ

خاندان انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی اور عورت اس کا دھڑکتا دل ہے ـ معاشرے کی صحت مند تعمیر و ترقی کا انحصار ایک تعلیم یافتہ، صحتمند اوربااختیار عورت پر ہوتا ہے۔ اس لیے عورت کا تحفظ ایک بنیادی انسانی حق ہے جس کی ضمانت ہر مذہب، قانون اور تہذیب دیتی ہے۔ اسلامی معاشرہ عورت کی عزت نفس ، عظمت اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ مسلمان عورت نے حیا اور حجاب کے تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں -لیکن بدقسمتی سے آج ہمارا معاشرہ ان اقدار سے دور ہوتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ معاشرے کےروائتی رسوم و رواج نے عورت سے اس کے اصل حقوق چھین لیے ہیں اور چند افراد کی بے جا آزادی کی خواہش نے مجموعی طور پر عورت کے عزت و احترام کو کم کر دیا ہے-

ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ یہ لمحۂ فکریہ ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف جنسی و جسمانی تشدد، غیرت کے نام پر قتل اور ہراسانی جیسے جرائم میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ قوانین کا عدم نفاذ اور سزا کا نہ ہونا ہے معاشرے میں عورت کو نہ صرف بنیادی حقوق سے محروم کیا جاتا ہے بلکہ گھر کی چار دیواری اور گھر سے باہر عورت کو بے جا تذلیل اور ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے

 

 

متعلقہ محکموں کی جانب سے متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کی شرح انتہائی کم رہی۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے – پاکستانی عورت کی صحت ، تعلیم ،شرعی حقوق کے لیے عملی جدوجہد کرنے والی واحد نمائندہ جماعت ہے ـجماعت اسلامی پاکستانی عورت پر ہونے والے ظلم کے خلاف نہ صرف موثر آواز ہے بلکہ حصول انصاف تک عملی اقدامات بھی کرتی ہے – جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عورت پر ہونے والے ظلم کے خلاف آج بھی سڑکوں پر ہے

شرکاء کانفرنس نے ایک اعلامیے کے ذریعے حکومت اور معاشرے سے مطالبات کیے کہ خواتین کے تحفظ کے قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے سخت سزائیں اور تیز رفتار عدالتیں قائم کی جائیں۔ اسلامی اقدار اور حجاب کے حق کے تحفظ کے لیے ریاستی سطح پر اقدامات کیے جائیں تعلیمی اداروں اور میڈیا میں حیا اور عزت کے فروغ کے لیے مؤثر پالیسی بنائی جائ سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور ہراسانی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 

کانفرنس سے نازیہ توحید، عظمی عمران اور ڈاکٹر نصرت طارق نے بھی خطاب کیا #۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button