پولیو ٹیمیں عید کی چھٹیوں پر بھی کام کریں گی.
صوبائی حکومت کے تحت پنجاب بھر میں 92 سائٹس پر قطرے پلائے جائیں گے.خصوصی پوائنٹس پر 500 سے زائد پولیو ورکر ڈیوٹی انجام دیں گے
راولپنڈی (عمرانہ کومل )
عید پر پولیو کی روک تھام کے لئے خصوصی پلان تیارخصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔ ،
صوبائی حکومت کے تحت پنجاب بھر میں 92 سائٹس پر قطرے پلائے جائیں گے.خصوصی پوائنٹس پر 500 سے زائد پولیو ورکر ڈیوٹی انجام دیں گےخصوصی پوائنٹس کی منظوری پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے دی . پولیو ویکسینیشن سائٹس سے پولیو کے پھیلاو کو روکنے مدد ملے گی. ذرائع کا کہنا ہے پنجاب میں 8 ماحولیاتی نمونے مثبت آچکے ہیں
پولیو وائرس سے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ تمام نمونوں میں پایا جانے والا وائرس بیرونی ہے۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
اوکاڑہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق خصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں 20 اپریل تک تعینات رہیں گی۔ پلان کے تحت امپوریم مال پر خصوصی پولیو پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ پولیو ٹیمیں عید کی چھٹیوں پر بھی کام کریں گی. ترجمان خضرافضال گے مطابق عید پر ہسپتالوں، پارکوں میں بھی قطرے پلائے جائیں گے: