یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔
ریلی میں سو سے زائد سائیکل سواروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت ک
(اسلام آباد(عمرانہ کومل
یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی اور یہ پیغام دیا کے حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شیخ متین نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیریوں کا موقف بھرپور طریقے سے اقوام عالم تک پہنچایا اور ہر فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی گی۔ بھارت ظلم جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے کہا کہ ہم آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کے کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے جلد از جلد استصواب رائے کا انعقاد کیا جائے ۔ ریلی کا آغاز ڈی چوک اور اختتام نیشنل پریس کلب پر ہوا۔ ریلی میں سو سے زائد سائیکل سواروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔