NewsUncategorizedبچہ پارٹیخبرنامہصحت و سلامتی

تمباکو کمپنیوں کی شمولیت کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خلیل احمد

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مضبوط بنانے سے قومی خزانے کو 30 سے40 ارب کی بچت متوقع ہے، سپارک

اسلام آباد(عمرانہ کومل)بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے پروگرام مینیجرڈاکٹر خلیل احمد ڈوگرنے کہا ہےکہ تمباکو کمپنیوں کی شمولیت کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو وسعت دینے کی ضرورت ہے

 

 

 

جس سے قومی خزانے کو 30 سے40 ارب کی بچت متوقع ہے، اس سے نہ صرف غیر قانونی تجارت کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ تمباکو کی مصنوعات کے نقصانات سے پاکستانی بچوں کے تحفظ اور صحت عامہ کے لیے دردکر سرمایہ کی وصولی میں بھی مدد ملے گی، مارکیٹ میں سمگل شدہ مصنوعات کے پھیلاؤ کے بارے میں تمباکو کی صنعت کے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ درحقیقت، اسمگل شدہ اشیاء کی شرح صنعت کے دعویٰ کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ زیادہ تر مصنوعات جن پر غیر قانونی تجارت کا لیبل لگایا جاتا ہے، درحقیقت، ٹیکس چوری کی مشق کا نتیجہ ہے۔ یہ عمل نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ تمباکو کی مصنوعات کو مزید قابل رسائی بنا کر بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی براہ راست خطرہ بنتا ہے،یہ بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کی جانب ایک بنیادی قدم ہے، یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمباکو کی مصنوعات ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں نہ جائیں کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ہیڈملک عمران احمد نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو تقویت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالتےہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت کا مقابلہ اور صحت عامہ کا تحفظ خاص طور پر بچوں کی صحت کو محفوظ کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے،انہوں نے پاکستان کی قومی آمدنی پر تمباکو کی صنعت کے منفی اثرات کی طرف توجہ مبذول کرائی اورصنعت کی کم رپورٹنگ اور پیداواری اعداد و شمار میں ہیرا پھیری پر روشنی ڈالی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 615 بلین کا زبردست نقصان ہوا۔انہوںنے وضاحت کی کہ یہ نقصان صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسی اہم خدمات میں سرمایہ کاری کرنے کی ملک کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جو ہمارے شہریوں بالخصوص بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button