NewsUncategorizedخبرنامہسیاسیات

آسیان کے ساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ چاہتے ہیں ، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد۔ عمرانہ کومل

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور آسیان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سمیت کئی مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، آسیان کے ساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں آسیان کارنر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

تقریب سے سابق سیکرٹری خارجہ آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود، ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان، انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو، ویتنام کے سفیر نگوین ٹین پھونگ، تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ کے علاوہ آسیان کے دیگر ملکوں کے سفارتکاروں، وزارت خارجہ کے خرم راٹھور، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے بی او ڈی کے چیئرمین سفیر خالد محمود، ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) علاقائی رابطے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے،

 

ہونے والی گول میز کانفرنس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے چائنہ پاکستان اسٹڈی سینٹر نے کیا تھا جس میں اسلام آباد میں متعین آسیان کے سفیروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button