پاکستان میں خواتین میں تیزی سے بڑھتے بریسٹ کینسر لحمہ فکریہ ہے
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں چھاتی کے کینسرکے حوالے سے تقریب
اسلام آباد۔(عمرانہ کومل):
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں چھاتی کے کینسرکے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں امریکی سفارتخانے ،ضلعی محکمہ صحت کے نمائندوں اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریسٹ کینسر شعبہ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں تیزی سے بڑھتے بریسٹ کینسر لحمہ فکریہ ہے تاہم آگاہی مہم کے لیے ہیلتھ یونٹ کی شکر گزار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ گرانٹس کے حصول اور دیگر تعاون کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی ایل ایچ ڈبلیو کی طرح ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس مہینے 50 ہزار مریضوں کو آگاہی دی ، 20 ہزار سے زائد لوگوں کا الٹرا سائونڈ کیا گیا جبکہ 10 ہزار خواتین کی میمو گرافی کی گئی۔ اس دوران 1800 خواتین میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جن کا علاج شروع کیا جا چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کا سرطان بڑھ رہا ہے،اس سلسلے میں ہم سےا مریکی سفارتخانہ بھی بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 ہزار ڈالر کی گرانٹ دی گئی جو بریسٹ کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی مہنگی نیڈلز خریدنے میں کام آئے گی ۔ اس گرانٹ سے 120 مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔