نعت گوئی عشق رسول ﷺ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حضور اکرم رسول اللہ ﷺ کی مداح سرائی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔
باکسز آف کائننڈننس اور بزم حسان پاکستان کے زیرِ اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ
اسلام آباد ( عمرانہ کومل ) باکسز آف کائننڈننس اور بزم حسان پاکستان کے زیرِ اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ساتواں سالانہ تین روزہ جائزہ حسنِ نعت رسول مقبول ﷺای لائبریری ملتان اور چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا
آخری روز فائنل مقابلے کی صدارت معروف ماہر تعلیم صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک، چیئرمین بزم حسان پاکستان جناب عزیز الرحمن،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،چیئر پرسن باکسز آف کائننڈننس انیقہ وردا، معروف مذہبی سکالر پروفیسر محمد اسلم ملک،سماجی رہنما رشید عباس خان و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ نعت گوئی عشق رسول ﷺ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حضور اکرم رسول اللہ ﷺ کی مداح سرائی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ چیئر پرسن انیقہ وردا کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ سے عشق مسلمان کی معراج اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعے ہے نبی کریمﷺ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔ عزیز الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم باکسز آف کائننڈننس کے تعاون سے آن لائن نعت اکیڈمی کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ قاری انوارالحق نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے مزید کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج پوری امت مسلمہ مشکلات و مصائب کا شکار ہے اور دشمنانِ اسلام اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔تقریب سے راجہ محمد کوثر سعیدی، قاری محمد عبداللہ، عمار حیدر گرو، روحان دانش، سید ڈاکٹر معاوز شاہ اور اشفاق احمد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا آپﷺ تمام عالمین کیلئے رحمت ہیں نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ آپ ﷺ کا اسوہٰ حسنہ ہمارے لئے زندگی گذارنے کا بہترین عملی نمونہ ہے معروف سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزہشن نعیم اقبال نعیم ،سعد جالندھری اور وائس چیئرمین باکسز آف کاینڈنس ارسلان انصاری نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمیں اس کی حفاظت کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا حضور اکرم ﷺ نے عملی تعلیمات اور ح ±سن اخلاق سے دین اسلام کی تبلیغ کی آپ ﷺکے ح ±سنِ اخلاص سے مسلم اور غیر مسلم سب متاثر تھے۔ اس موقع پر سکولز و کالجز کے طلباءوطالبات میں مقابلہ نعت شریف ہوا جس کے جج کے فرائض معروف نعت خواں ملک انعام الرحمن ، شیر افگن جوہر اور پروفیسر شعیب عزیز نے سرانجام دیئے۔ طلباءو طالبات دو الگ الگ کیٹگریز میں مقابلہ ہوا ججز کے فیصلہ کی روشنی میں گرلز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن اقصیٰ کوثر، دوسری پوزیشن نور سحر جب کہ تیسری پوزیشن عائشہ نوید نے حاصل کی۔ بوائز میں پہلی پوزیشن محمد شعیب، دوسری پوزیشن عمیر احمد، تیسری پوزیشن محمد اویس نے حاصل کی۔ دونوں کیٹگریز میں جیتنے والے پہلے آٹھ طلباءوطالبات میں کیش انعامات کے ساتھ ٹرافیز اور اسناد دی گئی۔ کیش انعامات بالترتیب 10,000, 7000, 5000 اور 500,500 باقی بچوں کو دئیے گئے۔مدینتہ الاولیاءملتان سے 65 سے زائد سرکاری و نجی سکولوں کے طلباءو طالبات نے شرکت کی جبکہ دیگر طلباءو طالبات میں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔جبکہ تقریب سے زوہیب فہیم، شعیب سعید، محمد اویس، مہدیرضا، معمد فیصل، سمعیہ، طیب، انس، معاوز، نعیم، عبد الرحمن ، سونیا، اقرائ، ماہ رخ، کرن، دلعویض، شیزین، وقار، حسنین انصاری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے ہوسٹ دانیال حشمت اور حدیقہ اسلام رہے۔ تقریب کے آخر میں انیقہ وردا کے والد محترم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔