حضرت محمد ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دین و دنیا سنوار سکتے ہیں۔
ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس
اسلام آباد( عمرانہ کومل ) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس اور تقریب تقسیم انعامات صدر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر محمد فاروق خان لنگاہ کی زیر صدارت انسپریٹو سکول نور الہدیٰ کیمپس ملتان میں منعقد ہوئی۔
مہمانان خصوصی میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزہشن نعیم اقبال نعیم، معروف مذہبی سکالر علامہ ارشد بلوچ، سماجی رہنما ڈاکٹر ظفر اقبال علوی اور ڈاکٹر غضنفر ملک شامل تھے۔ سیرت النبی کانفرنس میں انسپریٹو سکول نور الہدیٰ اور الرحمان کیمپسز ملتان کے طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طلباءو طالبات میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نعیم اقبال نعیم اور ڈاکٹر محمد فاروق لنگاہ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دین و دنیا سنوار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال علوی، غضنفر ملک اور علامہ ارشد بلوچ نے کہا کہ حضور ﷺکی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہِ اور آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے باعث نجات ہے۔ آخر میں مقابلہ تقریر میں حصہ لینے اور جیتنے والے بچوں میں ٹرافیز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔