NewsUncategorizedخبرنامہ

بہاولنگر سیلاب متاثرہ ایک ہزار گھرانوں میں راشن کی تقسیم

پنجاب کے دونوں اضلاع میں دوہزار متاثرہ گھرانے مستفید ہوئے، شاہد احمد لغا ری

اسلام آباد (عمرانہ کومل ) ہلالِ احمر پاکستان کے زیر ِ اہتمام بہاولپور کے بعد بہاولنگر میں بھی سیلاب متاثرہ ایک ہزار گھرانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم، ضلعی انتظامیہ، عوام و سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ہلالِ احمر پاکستان نے ضلعی انتظامیہ اور ہلالِ احمر پنجاب برانچ کے اشتراک سے متاثرہ گھرانوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی تھی۔ راشن پیکیج میں چاول باسمتی15 کلو، دال مسور، سفید چنے، کوکنگ آئل، چینی، چائے کی پتی، مصالحہ جات شامل ہیں۔ راشن تقسیم کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ لالیکا میں منعقد ہوئی۔پنجاب کے دونوں اضلاع میں دوہزار متاثرہ گھرانے مستفید ہوئے،چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد ہلالِ احمر کا فریضہ ہے۔ ابتدائی طور پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بہاولنگر اور بہاولپور میں مجموعی طور پردوہزار گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہلالِ احمر پاکستان قوم کے شانہ بشانہ ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button