NewsUncategorizedانسانیات

ویمن کمیشن کا قیام گلگت بلتستان کی خواتین کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔” وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبار خان

کمیشن برائے وقار نسواں کا قیام خواتین کو تشدد سے بچانے اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا"- چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، نیلوفر بختیار

 

اسلام آباد۔عمرانہ کومل

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ 2022کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے قیام کے مسودے پر دسخط کر دئے جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کمیشن کے قیام کونوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کو اعلی۱مقام دلوانے بااختیار بنانے اورقانون سازی کےعوامل میں خواتین کی بھرپور نمایئدگی کے لئے وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے

 

اس ایکٹ کے نفاز اور کمیشن کے قیام کے مطابق گلگت بلتستان حکومت خاتون چیر پرسن کا انتخاب کرے گی جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کی دو خواتین ممبران اس کمیشن کا حصہ ہوں گی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس کمیشن کی سربراہی کریں گے مزید برآن صوبائی حکومت کے اہم محکموں کے افسران بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے جو کہ کمیشن کے اغراض و مقاصد اور عملی اقدامات کے لئے معاونت فراہم کریں گے ، تقریب کے دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی ،اقوام متحدہ کے نمایندے اور دیگر صوبائی وزراء و ممبران اسمبلی نے کمیشن کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اٹھا یا جانے والا یہ قدم انتہائی سود مند ثابت ہو گا اور اس سے مثبت تبدیلی رونماء ہو گی

 

، تقریب میں خواتین کی توانا آواز نیلوفر بختیار ، دلشاد بانو ،کلثوم فرمان ۔ثریا زمان،سید سہیٖل عباس شاہ،امجد حسین ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کے علاوہ دیگر مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button