NewsUncategorizedخبرنامہ

یؤرٹاسکر فی میل ٹیم کی لیئر لیگز کے خلاف بریسٹ کینسر آگاہی فٹبال میچ میں کامیابی

یؤرٹاسکر کی جانب سے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کیلئے فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد

اسلام آباد: عمرانہ کومل

یؤر ٹاسکرگروپ آف کمپنیز نے اکتوبرکے مہینے میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کیلئے ایک شاندار فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ چیمپئن شپ میں خواتین پر

مشتمل 2 جبکہ مَردوں کی 5 ٹیمز نے شرکت کی۔ یؤرٹاسکر نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کیلئے اِس چیمپئن شپ کاانعقاد لیئر لیگز اور ورلڈ گروپ کے اشتراک سے Corporate Social Responsibility کے طور پر کیا۔ یہ تقریب زراج فٹ بال گراؤنڈ راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

یؤر ٹاسکر اور لیئر لیگز کی خواتین پر مشتمل 2 مضبوط ٹیمز کے مابین سنسنی خیز ٹاکرا ہوا اوربہترین مقابلے کے بعد یؤرٹاسکر کی ٹیم نے لیئر لیگز کی ٹیم کو 0-1سے شکست دے دی۔ جبکہ مَردوں کی کیٹیگری میں نیویارکرز نے پنڈی بادشاہ کے خلاف فائنل میں 0-1 کے ا سکور سے کامیابی حاصل کر کے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم، منصفانہ کھیل اور اتحاد کے حقیقی جذبے میں، نیویارکرز نے اپنی جیت اور اعزاز پنڈی بادشاہ کی ٹیم کے نام کر دیا۔ 5 ٹیمز کے درمیان 10 پول میچز ہوئے، اور کوالیفائرز نے سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا۔ دیگر ٹیمز میں جہلم اسٹالینز، یؤرٹاسکر ہاکس اوریؤرٹاسکر یونائیٹڈ شامل تھیں۔

یؤرٹاسکر کے شریک بانی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور نیو یارکرز ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی ذیشان ریاض نے ایونٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ صرف ایک فٹبال ٹورنامنٹ نہیں بلکہ کمیونٹی کے طور پرایک اہم مقصد کی حمایت اور آگاہی کیلئے بھی اکٹھا ہونا تھا۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم چھاتی کے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کھیلوں کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں“۔

چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے مہینے میں، یؤر ٹاسکرگروپ آف کمپنیز نے کھیلوں کے فروغ میں اپنا حصہ شامل کیا اور چھاتی کے کینسر کے خلاف جاری لڑائی کی آگاہی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کے ذریعے، انہوں نے کمیونٹی میں بیداری اور اتحاد پیدا کرنے کیلئے ایک غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھیل کے جذبے کوچھاتی کے کینسر کی آگاہی کے ساتھ جوڑ دیا۔ یؤر ٹاسکرگروپ آف کمپنیز، ایک عالمی شہرت اور ایوارڈ یافتہ ای کامرس کنسلٹنگ ایجنسی ہے جو کہ پاکستان کی ان چند کمپنیز میں شامل ہے جو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button