مرکزی بزمِ محب غلامان رسولﷺ ملتان پاکستان کے زیراہتمام 25 واں سالانہ جلوس عید میلاد النبی ﷺ
قیادت بانی جلوس و چیئرمین مرکزی بزم محب غلامان رسول حاجی محمد سعید قادری، سرپرست اعلیٰ، سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، صدر مرکزی بزم محب غلامان رسول ﷺ نعیم اقبال نعیم،امام جامع مسجد غوثیہ حافظ حبیب الرحمان، امام جامع مسجد ابو خان قاری مجاہد رضا نے کی
ملتان(بیورو رپورٹ )
مرکزی بزمِ محب غلامان رسولﷺ ملتان پاکستان کے زیراہتمام 25 واں سالانہ جلوس عید میلاد النبی ﷺ جامع مسجد ابو خان محلہ مہاراجہ اندرون دہلی گیٹ ملتان سے نکالا گیا
جس کی قیادت بانی جلوس و چیئرمین مرکزی بزم محب غلامان رسول حاجی محمد سعید قادری، سرپرست اعلیٰ، سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، صدر مرکزی بزم محب غلامان رسول ﷺ نعیم اقبال نعیم،امام جامع مسجد غوثیہ حافظ حبیب الرحمان، امام جامع مسجد ابو خان قاری مجاہد رضا نے کی اس موقع پر معززین علاقہ جہانگیر انصاری، محمد عابد قریشی، رانا عرفان، نسیم انصاری، علی رضا مرزا، مبشر سعید، مدثر سعید، بلال اقبال، حسن ندیم،فیضان کاشف، عظیم انصاری، عالمگیر انصاری، حافظ اسرار احمد، حماد جاوید انصاری، محمد کاشف، محمد شفقت گوگا، محمد حسن، ودیگر شریک تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آقا دو عالم ﷺکا میلاد امن عالم کا پیغام ہے ، دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے احترام انبیائﷺ کا قانون بنایا جائے ،پوری دنیا کے عاشقان رسول اقا دو عالمﷺ کا جشن ولادت منا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس میں دہشت گردی اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی گھناﺅنی سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیںاس موقع پر جلوس میں محمدیہ بینڈ گروپ کے بادشاہ انصاری اور ان کی ٹیم، پاکستان تائیکوانڈو و کراٹے کے محمد علی،محمد آصف، شوکت علی سندھو اور ان کی ٹیم نے پرفارم کیا جبکہ جلوس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور بچوں نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی امام بارگاہ دولت گیٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر،مخدوم علی مہدی شمسی، علامہ اقتدار حسین نقوی،شفقت خاور حسنین بھٹہ، سہیل بھٹہ، انجینئر سخاوت سیال اور آصف رضا گردیزی نے جلوس کا استقبال کیا شرکاءجلوس نے سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنا روٹ مکمل کرکے واپس جامع مسجد ابو خان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے جہاں ملکی سلامتی و استحکام، شہداءمستونگ و ہنگو کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی خصوصی دعا کی گئی۔