Newsانسانیاتخبرنامہ

پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی عوام اور افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام یو اے ای گروپ آف ایسوسی ایٹس ملتان، سکول آف اینبلرز ملتان اور فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان کی تقریب ''اے راہِ حق کے شہیدو

ملتان (بنجارن رپورٹ    ) سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبٰی گیلانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ءمیں بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں مکارانہ اور بزدلانہ حملہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو دوست اچھا ہے اور نہ ہی دشمن اچھا ہے

 

اور یہی وجہ ہے کہ اسے منہ کی کھانا پڑی اور ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنی۔ پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی عوام اور افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے پاکستان کی غیور عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام یو اے ای گروپ آف ایسوسی ایٹس ملتان، سکول آف اینبلرز ملتان اور فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے اشتراک سے اسپائر کالج ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب بعنوان”اے راہِ حق کے شہیدو” سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم سابق ڈائریکٹر کالجز اور صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان اعزاز میں چئیرمین ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، صدر پاکستان تحریک انصاف حقیقی جنوبی پنجاب چوہدری ابرار ح ±سین، سنئیر صحافی و شاعر شیخ سلیم ناز، پرنسپل اسپائر کالج پروفیسر ریاست علی، خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم، ڈائرہکٹر سکول آف اینبلرز مسز فاطمہ خان، مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو، ماہر تعلیم پروفیسر اعظم حسین، سی ای او ایمرٹس گروپ آف سکولز زمان خان اعوان اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔ تقریب کے میزبان سنئیر ممبران ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن قاضی عبدالغفار، مس ماہ نور فیاض، حذیفہ اکبر دھریجہ، ہمایوں واجد، محمد عفان کاشف اور رانا آصف علی زاوش تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ملتان حافظ محمد قاسم اور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر ثقافتی یلغار کر رکھی ہے اور ہماری نئی نسل کو اپنی ثقافتی یلغار کے ذریعے بے راہ روی کی طرف مائل کر کے کمزور کر رہا ہے ہمیں اپنے مکار و عیار دشمن سے صرف اسلحہ کے ذریعے سرحد پر نہیں بلکہ سفارتی محاذ اور جدید علوم کے ساتھ ہر محاذ پر جنگ کرنی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد مجتبٰی گیلانی نے مزید کہا کہ ہماری نئی نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور دفاع وطن کیلئے اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نئی نسل اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور اعلٰی تعلیم حاصل کر کے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ میاں محمد ماجد، چوہدری ابرار حسین، پروفیسر ریاست علی اور نعیم اقبال نعیم نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کی قومی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، قوم ”شہدائے پاکستان“ کی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دے گی ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر و ناز ہے پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ و استحکام قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی ریسکیو آپریشن میں بھی افواج پاکستان ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے۔ مسز طاہرہ نجم،شیخ سلیم ناز،زمان خان اعوان اور مسز فاطمہ خان نے کہا کہ ہمارا نوجوان با صلاحیت اور با علم ہے اور وہ دور جدید کی ایجادات سے مستفید ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ ان ایجادات کا استعمال ملکی دفاع اور تعمیر و ترقی کے لئے کرے کیونکہ نوجوان ہی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماوّں پروفیسر عبدالماجد، شیخ سلیم ناز، پروفیسر اعظم حسین، قاضی عبدالغفار، چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ، ملک عبدالرحمان یوسف، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، ریجنل بلڈ بینک ملتان کے سنئیر منیجر محسن عباس، سید عاصم رضا شاہ نقوی، سید عمران گیلانی، سید عرفان شاہ، پروفیسر عبدالباری خان، سلیمان خان،مقصود الحسن بھٹہ اور طلباءو طالبات ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ائے راہِ حق کے شہیدو کے عنوان سے تقریری و ملی نغموں کے مقابلوں میں مختلف سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا جن میں زینب شہباز، علی جاوید، فرحان اسلم، کرار حیدر، مریم یاسین، معظم علی قریشی، باسط علی، حافظ محمد کاشف، ماہ نور یاسین عبدالرحمان، شاہین، محمد ابراہیم، رمنہ راﺅ، حقِ زہرہ، محمد ندیم بلال، مزمل، اقراش طاہر اور عبداللہ عطاءو دیگر شامل تھے جن میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات، اسناد اور ٹارفی تقسیم کی گئی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سالمیت، شہدا ءکے درجات کی بلندی کی خصوصی دعائیں کی گیئں۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button