عالمی یوم حجاب کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت آج کو اسلام آباد میں عظیم الشان خواتین ریلی منعقد کی جائے گی
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد، (عمرانہ کومل)
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی یوم حجاب کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت4ستمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان خواتین ریلی منعقد کی جائے گی جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کر یں گے ، جبکہ اسلام آباد میں خواتین جر نلسٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست ، دینی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تحفظ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورتی فورمز، بڑے شہروں میں چادر ، چار دیواری اور حجابی تہذیب کے اثرات کے عنوانات پرسیمینار ریلیاں ، منعقد کیے جا ئیں گے جبکہ حجاب کے حوالے سے یونیورسٹیز کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے مقالہ جات کے موضوعات بھی فراہم کیے جائیںگے، انھوں نے کہاجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ملک بھر میں سرمایہ دارانہ تہذیب اور میڈیا کے اثرات کے عنوان سے وکلاءاور ججوں کے کنونشن کاانعقادبھی کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کی نور مقدم ہو یا آج کی رضوانہ ، رانی پور کی فاطمہ ہو یابہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل ، ہر واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، جس معاشرے میں خوف خدا نہ ہو ، شرم و حیا نہ ہو ، قانون کا ڈر نہ ہو ، طاقت کا غلط استعمال ہو وہاں کمزور کا استحصال ایک معمول بن جاتا ہے۔
عائشہ سید نے کہا ہم سیاست میں انتقام کے قائل نہیںخصوصا لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر ا ورچار دیواری کا تقدس پامال کرنا ، خواتین کو حراساں کرنا خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے ، میڈیا کو ضابطہ اخالق کا پابند بنایا جائے اور پیش کیے جانے والے ڈراموں کے ذریعے چادر اور چار دیواری کا احترام ، تحفظ اور خواتین کے ساتھ عزت و تکریم کے رویوںکو فروغ دیا جائے۔
#Jamateislami #hijabday #WomenWing #durdanasiddique