NewsUncategorizedخبرنامہ

چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری کی نیول چیف سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں بارے بتایا

اسلام آباد ( عمرانہ کومل ) ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد
احمد لغاری کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں سے متعلق بات چیت کی گئی۔امیر البحر نے ہلال احمر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں مشترکہ طور پر امدادی کاموں کا عندیہ بھی دیا۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے امیر البحر کوپاکستان میں جاری امدادی آپریشن سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ہلال احمر 24لاکھ سے زائد متاثرہ گھرانوں کی مدد کر چکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے پینے کا صاف پانی، گھریلو ضروریات کا سامان، نقد امداد، پکا پکایا کھانا اور ہائیجین کٹس کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے اور اب بھی متاثرہ علاقوں میں 29موبائل ہیلتھ یونٹس  ٹیمیں موجود ہیں۔امیر البحر کو بتایا گیا کہ دو اضلاع اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ہم آخری متاثرہ فرد تک فیلڈ میں رہیں گے۔امیر البحر امجد نیازی نے دورہ ہلال احمر پاکستان کی دعوت قبول کی۔اِس موقع پر دونوں اطراف سے یادگاری شیلڈ ز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button