Uncategorized

چنے کی دال کی پنجیری

آسان ترین ترکیب

 

دال چنا پنجیری

چنے کی دال کی پنجیری

آسان ترین ترکیب
اجزاء
ایک کلو ۔۔ دال چنا
دو کلو ۔۔۔۔۔۔۔ دودھچنے کی دال کی پنجیری
ایک کلو۔۔ دیسی گھی جو پورا استعمال نہیں ہوگا
آدھاآدھا کلو ۔۔۔۔ بادام گری، کاجوگری
آدھا آدھا پاؤ
ناریل گری ، پستہ گری، انجیر، سونف، چھواڑا،
ایک ایک چھٹانگ
تِل، چھوٹی الائچی، چاروں مغز،
ایک پاؤ
کشمش
چینی یا شکر
چار چمچ یاحسبَ ذائقہ
ایک کلو ۔۔ کچاکھویا !

ترکیب ۔
1۔ تمام میوہ جات بلیڈر میں اس قدر پیس لیں کہ زیادہ باریک نہ ہوں ۔
بعد ازاں ثابت کشمش میں مکس کر کہ پہلے سے سائیڈ پر رکھ لیں ۔

2۔ دال اچھی طرح صاف کر کہ دودھ میں ڈال کر 15 سے 17 گھنٹے تک بھگو دیں ۔ پھر دال چھان کر بلینڈر میں باریک پیس لیں ۔

3۔ کڑاھی میں گھی ڈال کر گرم کریں پسی دال کو پکوڑوں کی شکل میں فرائی کریں بادامی ہونے پر کڑاہی سے نکال کر گھی چھن جانے پر دوبارہ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔

4۔ دوبارہ پسی دال کو کراہی میں پہلے سے بچا ہوا گھی اگر زیادہ ہے تو اتنا کم کر لیں کہ دال ہلکی سی فرائی ہونے جتنا رہ جائے ۔ ہلکے سے گرم گھی میں دال تو متواتر چمچ ہلاتے ہوتے اتنا فرائی کریں کہ ہلکی بادامی ہو لیکن دانا سخت نہ ہو (لہذا یہ سارا کام نہیت آرام سے کرنا ہے ۔
5۔ایک سے ڈیڑھ منٹ میں چولہا بند کردیں ہلکا گرم ہونے پر پہلے سے تیار کئے ہوئے خشک میوہ جات اور چینی یاشکراس میں شامل کر کہ برابر دو سے تین منٹ ہلائیں ۔ یہاں تک کہ سب برابر ہوجائے۔
6۔ ذائقہ دار قوت مدافعت و نظر بڑھانے والی پنجیری تیار ہے ۔

7۔ اس پنجیری میں کھویاشامل کر کہ اس کی افادیت اور ذائقہ مذید بڑھایاجاسکتاہے ۔

ضروری نوٹ ۔۔

1۔کھوئے والی پنجیری ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اور 15 دن میں کھائی جاسکتی ہے
2۔جبکہ بغیر کھوئے کی پنجیری 3ماہ سے 5ماہ تک استعمال کی جاسکتی ہے ۔
ناشتہ یا شام کی چائے یا قہوہ گرین ٹی کے ساتھ پنجیری کھائیں تاکہ گھی گلے میں نہ جمے
پنجیری کھانے کے 20 سے 25 منت ٹھنڈہ پانی نہ پئیں ۔

شکریہ ۔

اپنی رائے سے ضرور نوازیں

بنجارن ۔ عمرانہ کومل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button