ہم پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے یونی لیور کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں کہ آؤ بیٹھ کر ڈسمس ورکرز کے مسائل کو حل کیا جائے
یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور ایکشن کمیٹی کی مستقل ملازمت کے حصول کے لیے پر امن احتجاج
رحیم یار خان (خصوصی بنجارن رپورٹ) یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور ایکشن کمیٹی کی مستقل ملازمت کے حصول کے لیے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔احتجاج میں بزرگ رہنماء سید زمان خان پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے سینئرنائب صدر احمد کھوکھر اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن ورکرز یونین یونی لیور کے رہنماء ندیم طاہر،عظیم مہاندرہ، کوکا کولا یونین کے رہنماء عبدالرزاق،جام گل نواز مہار ساجد اور ممبران نے شرکت اس کے علاوہ سجاد شاہ،طاہر نور جمال اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید زمان خان احمد کھوکھر،خائستہ رحمن اور ملک ندیم نے کہا کہ ہم پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے یونی لیور کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں کہ آؤ بیٹھ کر ڈسمس ورکرز کے مسائل کو حل کیا جائے ہم اس ادارے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ورکروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ ہم آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں آپ کو اس مسلے کو حل کرنا پڑے گا اور جب تک آپ اس مسلے کو حل نہیں کریں گے ہم جدو جہد جاری رکھیں گے اور آہستہ آہستہ اس میں شدت آتی جائے گی اور یہ ملکی سطح اور انٹر نیشنل سطح پر پھیل جائیں گے بہتر یہی ہے کہ آپ اس مسلے کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم لیبر ڈائیریکٹر کو بھی کہتے ہیں کہ آنکھ بند نہ کرے اور اس دیرنہ مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس میں ورکروں نے اپنے مطالبات کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا