Uncategorized

میڈیا ٹاؤن فیز ٹو میں فیز ون سے محروم رہنے والے تمام صحافیوں کو پلاٹ ملیں گے، 

پی ایف یو جے،نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے قائدین کی یقین دھانی 

 

اسلام آباد (عمرانہ کومل) پاکستان فیڈرل یونین آفجرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور صدر نیشنل پریس کلب کے انور رضا نے جڑواں شہروں کے صحافیوں کو یقین دھانی کرائی ہے کہ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو میں فیز ون سے محروم رہنے والے تمام صحافیوں کو پلاٹ ملیں گے جبکہ صحافیوں کے دیگر مسائل بھی حل کراتے رہیں گے وہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے بڑے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے استقبالیہ سے صدر آر آئی یو جے عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل راجہ ،فنانس سیکرٹری نیئر علی،جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل،،عامرسجاد سید،کاشف رفیقِ،شہزاد چوہدری،اظہار خان نیازی،گلزارخان،روبینہ شاہین،رانا زاہد نے بھی خطاب کیا پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ جب کسی پر ریاست کی طرف سے ظلم اور جبر کیا جاتا ہے تو پی ایف یو جے ظالموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو جاتی ہے پورے پاکستان سے جب کسی مشکل کا شکار ہوتا ہے تو وہ پی ایف یو جے سے رابطہ کرتا ہے کیونکہ ہم ہی صحافیوں کے جد و جہد کر رہے ہیں ،نیشنل پریس کلب آزادی صحافت کا سب سے بڑا مورچہ ہے اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

 

صدر نیشل پریس کلب اسلام آباد انور رضا نے صحافی برادری کو یہ یقین دہانی کرائی کہ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو میں پلاٹ نیشنل پریس کلب کے فیز ون سے محروم رہنے والے تمام تر ممبران کو دئیے جائیں گے کسی بے بنیاد پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اس پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ جلد راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کو اس حوالے سے خوشخبری سنا دی جائے گی جس سے چھت سے محروم صحافیوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے پلاٹ الاٹ کر دیے جائیں گے صدر نیشنل پریس کلب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں جلد ہی رقبے کا تعین ہو جائے گا جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ آر آئی یو میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کے حوالے سے نیشنل پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل راجہ نے کہا کہ ہم نے ساتھیوں کے تعاون سے میڈیا فیز ٹو کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ کچھ غیر متعلقہ گروپ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کا نام لیکر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے کاشان اکمل اور نیئر علی،نے کہا کہ منتخب اراکین افضل بٹ اور انور رضا کی ہر کال پر لبیک کہیں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button