Uncategorized

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ماں بغیر دنیا اندھیری ہوگئی ہے۔ڈاکٹر فروس عاشق اعوان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع الصادق اسلام آباد میں اپنی والدہ مرحومہ کی اجتماعی دعا کی محفل سے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد(عمرانہ کومل ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ماں بغیر دنیا اندھیری ہوگئی ہے۔ڈاکٹر فروس عاشق اعوان کا طاقت کا سرچشمہ میری ماں تھی۔جس کی تربیت،بصیرت اور اُسوہ شبیری ؑ پر گامزن رہنے کی تعلیمات نے مجھ ناچیز کو حقیقت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا روپ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع الصادق G-9/2 اسلام آباد میں اپنی والدہ مرحومہ کی اجتماعی دعا کی محفل سے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے معزز مہمانان گرامی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معزز مہمانوں کی آمد سے غم کی اس گھڑی میں ڈھارس ملی اور میرے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کا منبہ بنے ہیں۔
قبل ازیں نامور خطیب و آل محمد علامہ محمد شفاع النجفی نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہرذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔کائنات میں انبیاء سے لے کر اولیاء،صوفیاء اور اوصیاء نے بھی دنیا کولبیک اجل کیا۔اچھے اعمال اور اچھی زندگی کا برتاؤ وپرتوہی حقیقت میں انسان کی ابدی زندگی کا اثاثہ و سرمایہ ہے۔مرحومہ محترمہ شریفاں بی بی کے اوصاف حمیدہ نے بھی ان کی اولاد کو انسانیت کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے۔معاشرہ گواہ ہے کہ پورا خاندان رفاہی خدمات اور دکھی انسانیت کی خدمت کے شعار پر گامزن ہے۔دعائیہ محفل سے ممتاز ثناء خواں سجاد حسین قادری، اقاری منور حسین اور قاری محمد عیسی نے قرات و نعت رسول مقبولﷺ ومنقبقت ہائے پیش کی، سبطین رضا لودھی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔دعائیہ محفل میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ پاکستان،پی ٹی آئی مرکزی رہنما جہانگیر ترین،سابق وزراء میں غلام سرور خان،عمر ایوب خان،علی محمد خان،سابق ایم این اے زمرد خان،عون چوہدری،علی نواز اعوان،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان،علی بخاری ایڈووکیٹ،راجہ ریاض،ملک ابرار اورچوہدری امجد ایم پی اے، سردار خان نیازی گروپ ایڈیٹرنے شرکت کی۔جبکہ دوست ملکوں کے سفراء جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، اسلامی عمارات افغانستان، بحرین، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا کے علاوہ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں سید انوررضا صدر نیشنل پریس کلب،مہتاب عباسی صدر اے پی این ایس،گوہر زاہد ملک سی پی این ای،شکیلہ صاحبہ صدر راولپنڈی پریس کلب،ملک شکیل اعوان صدر تنظیم الاعوان پاکستان،صدر ضیاء نور،مسلم ہینڈ ڈاکٹر رشید،منہاج القرآن وفود نمائندے ڈاکٹر طاہر القادری،درگاہ گولڑہ شریف،چوہدری خانزادہ ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ارشد ملک اور لائن بشیر احمد صدر،عادل عباسی اینکر پرسن اے آروائی،انوار الحسن اینکر پرسن پی ٹی وی،سعدیہ افضال 92 چینل کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔بعد ازاں خواتین مجلس عزا کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے ممتاز سکالر ڈاکٹر خانم طیبہ نے خطاب کیا۔#

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button