اسلام کے دیئے ہوئے نظریے کے مطابق معاشرتی بنیادوں کی استواری ہی مسائل سے نجات کا واحد راستہ ہے-دردانہ صدیقی
جماعت اسلامی عورت کے اندر وہ شعور اور آگاہی اجاگر کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے وہ اللہ کے تفویض کردہ کردار کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل بن سکے-دردانہ صدیقی
راولپنڈی (عمرانہ کومل)
عورت معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم جزو ہے , خواتین کی اسی اہمیت کے پیش نظر جماعت اسلامی نے ہر سطح پر عورت کی ذہنی آبیاری کے لئے کام شروع کیا ہے-ہماری توقع یہ ہوتی ہے کہ جس این جی او کے ہمراہ آپ کام کر رہے ہیں , وہاں مثبت تبدیلی لانے کا ژریعہ بنیں – جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی رضا اور جنت کا حصول ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ملازمت پیشہ خواتین کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کے دوران کیا-
انہوں نے کہا کہ اطاعت الہی میں گذارا ہوا ہر ایک لمحہ اللہ کے ہاں شمار ہو رہا ہے ۔ہم نے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہے۔
جماعت اسلامی کی طویل المیعاد پلاننگ میں یہ چیز شامل ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اسلامی انقلاب کی جدوجہد کا ہرآول دستہ شمار کرنا ہے- اس وقت ہماری ترجیح اول ووٹر سازی ہے۔ہمیں پاکستان میں پچیس لاکھ ووٹر خواتین تیار کرنی ہیں- ہر ممبر خاتون اپنے دائرہ کار میں فعال کردار ادا کرے-
ہم خواتین اور نوجوانوں کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں اس کی پوری پلاننگ موجود ہے ۔اس ویژن کا نقشہ واضح کرنے کے لئے سات منٹ کی ڈاکیومنٹری تیار کی گئ ہے-
انہوں نے کہا کہ خواتین مختلف شعبہ زندگی میں جتنی مضبوط ہوں گی , مملکت خداداد پاکستان کے اندرنظام کی تبدیلی میں اہم رول پلے کر سکتی ہیں ۔ہم ویمن ایمپاورمنٹ کی بات کرتے ہیں تو یہ تصور صرف اکنامک امپاورمنٹ تک محدود نہیں -اسلام اس سے بہت بڑھ کر عورت کو فعال کرتا ہے۔
ہم اس پاکستان کو اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں, جو کہ عورت کی شعوری بیداری کے بغیر ممکن نہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سماجی اعتبار سے بہت پرکشش ہے -اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے مالا مال کیا ہے زرخیز زمین ، معدنیات کے خزانے ,قدرتی بندرگاہیں ,خوبصورت ترین علاقے ،67%نوجوان طبقہ وطن عزیز پر اللہ کے عظیم انعامات ہیں-
اب ہم عورت کی بیداری اور شعوری آگاہی کے ذریعے اسلامی پاکستان بنائیں گے ۔جہاں جہاں آپ کی رسائی ہے,وہاں تک دعوت پہنچائیں کہ دو رنگی اور منافقت چھوڑ کر امانت داروں کو قیادت دیں – جن کا بے داغ ماضی ,کرپشن سے پاک حال اور بلند تفکرات پر مبنی مستقبل ہو-
اس نشست میں ڈپٹی سیکریٹری عطیہ نثار, سیکریٹری تسنیم معظم ,ڈائیریکٹر ورکنگ وومن طلعت فخر اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی –
اس موقع پر ورکنگ ویمن کے شعبہ کا تعارف اور شعبہ کے کاموں کے بارے میں آگاہی بھی دی گئ#