کراچی میں کامیابی کیساتھ 100 شوز مکمل کرنے والا انور مقصود کا تحریرکردہ تھیٹر ڈرامہ” ساڑھے 14 اگست” پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں آج 7جنوری سے شروع ہوگاجو 7فروری 2023 تک جاری رہے گا
داورمحمود کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ زندگی کے تمام شعبوں، ہر عمر اور جنس کے افراد کواپنی طرف مبذول کرانے میں کا میاب ہوگا
اسلام آباد( عمرانہ کومل )
کراچی میں کامیابی کیساتھ 100 شوز مکمل کرنے والا انور مقصود کا تحریرکردہ تھیٹر ڈرامہ” ساڑھے 14 اگست” پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں آج 7جنوری سے شروع ہوگاجو 7فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ داورمحمود کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ زندگی کے تمام شعبوں، ہر عمر اور جنس کے افراد کواپنی طرف مبذول کرانے میں کا میاب ہوگا۔ڈرامے میں سنجیدہ مسئلے کو ہلکے پھلکے، دل لگی اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ساڑھے 14اگست میں ماضی اور حال دونوں کی معروف ترین قومی شخصیات کو پیش کیا گیا ہے یہ سہ فریقی سیریز کا ایک حصہ ہے۔اس موقع پر رائٹر انور مقصود نے کہا کہ سیریز واقعی میرے دل کے قریب ہے۔ قوم کی موجودہ حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامہ تحریری کیا گیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ساڑھے 14 اگست کو اسلام آباد میں بھی اسی سطح پر پذیرائی ملے گی جیسے کراچی میں ملی ۔صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ انور مقصودتھیٹر کو پاکستان میں واپس لائے ہیں جب ڈرامہ پیش کیا جائے گا تو یقین کیساتھ کہہ سکتا ہو ں کہ ڈرامہ اسلام آباد میں کامیابی کے ریکارڈ تو ڑے گا ۔ ہدایت کار داور محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام ڈرامے کو پسند کر تے ہو ئے اپنی بھر پور شرکت یقینی بنائیں گے ،ڈرامے میں کامیاب تھیٹر کی پیشکش کیلئے تمام ضروری اجزا موجود ہیں جس میں ایک شاندار سکرپٹ بھی شامل ہے۔