Uncategorized

اللہ تعالی نے ہمیں نبوی مشن کا پاسباں بنایا ہے تاکہ اللہ کے دین کو اللہ کے بندوں تک پہنچایا جائے اور اسے تمام شعبوں پر نافذ کیا جائے۔ اس مقصدکے لئے شعبہ تعلقات عامہ کا فورم بہت اہم ہے۔ ا

جماعت اسلامی قرآن کا فراہم کردہ دستور العمل زندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کر کے پاکستان کو ریاست مدینہ کی مانند ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے-دردانہ صدیقی

راولپنڈی (عمرانہ کومل)
اللہ تعالی نے ہمیں نبوی مشن کا پاسباں بنایا ہے تاکہ اللہ کے دین کو اللہ کے بندوں تک پہنچایا جائے اور اسے تمام شعبوں پر نافذ کیا جائے۔ اس مقصدکے لئے شعبہ تعلقات عامہ کا فورم بہت اہم ہے۔
اس فورم کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے معاشرے میں بااثر دائرہ رکھنے والی خواتین کی فہرست سازی کی جائے-
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے شعبہ تعلقات عامہ کی مرکزی نشست سے خطاب کے دوران کیا-
انہوں نے کہا کہ ہم نے جس نظام کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا ہے, یہ نظام باصلاحیت افراد کا تقاضا کرتا ہے جو اسلام کی قوت کا ذریعہ بنیں۔ہمیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حکمت انقلاب کو مشعل راہ بنا تے ہوئے معاشرے میں جوہر قابل کی پہچان کر کے انہیں جماعت اسلامی کاحصہ بنانا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ 25 لاکھ خواتین ووٹرز سازی ہمارا ہدف ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین, جماعت اسلامی پاکستان آمنہ عثمان نے کہا کہ
دعوت دین کا کام کرنے کے لیے وسیع القلبی اور وسیع النظری بہت ضروری ہے ۔
جماعت اسلامی کی سعی و جہد کا مقصد صرف توسیع دعوت کا کام نہیں ہے بلکہ معاشرے کی اصلاح مقصود ہے۔
دریں اثنا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید نے دعوت الی اللہ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے راستے کی طرف بلانے والا نرم خو ہوتا ہے، اس کا دل انسانیت کے لیے کڑھتا ہے۔ وہ معاملات میں مشاورت کرنے والا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا اپنی دعوت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئےاجتماعیت میں ہر فرد کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنا بہت ضروری ہے۔
نشست کے آخر میں میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پبلک ریلیشنز ویمن ونگ نائلہ سید اور عظمی نوید نے تمام صوبہ جات کی رپورٹس پر سیر حاصل تبصرہ کیا#

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button