فرینڈریچ نومان فائونڈیشن(ایف این ایف) کے زیر اہتمام ’’ انتخابی رپورٹنگ اور حقائق کی ضروری جانچ ‘‘ کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو الیکشن کے دوران درپیش چیلنجز سے نمٹنے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا
فرینڈریچ نومان فائونڈیشن(ایف این ایف) کے زیر اہتمام’’ انتخابی رپورٹنگ اور حقائق کی ضروری جانچ ‘‘ کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، جس میں مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو الیکشن کے دوران درپیش چیلنجز سے نمٹنے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا جبکہ ورکشاپ میں یہ بتایا گیاکہ کیسے اپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کر سکتے ہیں ، ورکشاپ سے مخاطب ہوتے ہوئے سینئر صحافی محمد بدر عالم کا کہنا تھا کہ انتخابات کی کوریج کا صرف یہ مقصد نہیں کہ یہ محض ایک دن کا کام ہے ، الیکشن مکمل ایک پراسیس ہے ، سیاسی جماعتوں کے ان کے حلقوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ، آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو دیکھنا ، یہ سب ایک صحافی کا کام ہے، بدقسمتی سے ہم میں سے اکثر صحافیوںنے آئین پاکستان کو ہی پڑھا جس میں الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں سے متعلق سب کچھ واضح لکھا ہوا ہے، سینئر صحافی ایمل غنی نے ورکشاپ کے شرکا کو ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کی جس میں صحافی کیسے مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل فونز، لیپ ٹاپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور الیکشن کے دوران موجود ڈیٹا کو کیسے ایک تصویر میں سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ ورکشاپ کے شرکا نے فرینڈریچ نومان فائونڈیشن(ایف این ایف) کے پروگرام منیجر عامر امجد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد ہونا چاہیے اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس دوران بہت سی فزیکل ایکٹویٹی بھی کروائی گئیں۔