Uncategorized

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر آج پورے ملک میں یوم انسداد سود منایا گیا

حکومت فوری طور پر ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کے لئے حقیقی اقدامات کرے-دردانہ صدیقی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)سودی معیشت ایک ناسور ہے جس نے تباہی کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا – سودی نظام اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اعلان جنگ اور بغاوت ہے –
ملک و قوم کی ترقی کے لئے سودی نظام معیشت کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ سودی نظام ہی تمام ملکی مسائل کی جڑ ہے- ان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے “یوم انسداد سود” کے حوالے سے ایک بیان میں کیا –
انہوں نے کہا کہ اگر ایمانداری سے جائزہ لیا جائے تو امریکہ سمیت تمام ملک سودی نظام معیشت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں-پوری دنیا میں مہنگائ آسمان سے باتیں کر رہی ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے ہر دور حکومت میں حکمرانوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق سودی نظام معیشت کا طوق غلامی اپنے گلے میں ڈالے رکھا-
وفاقی شرعی عدالت نے یکم جون 2012 سے سود لینے سے متعلق تمام قانونی طریقوں کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے
مزید براں وفاقی شرعی عدالت نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین کو بھی سود سے پاک بنانے کا حکم دیا ہے-
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر آج پورے ملک میں یوم انسداد سود منایا گیا –
اس موقع پرحلقہ خواتین کی ہر سطح کی خواتین ناظمات اور مدرسین نے اپنے دائرے کے حلقہ دروس اور کلاسز میں سود کے برے معاشی اثرات اورسود کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
انفرادی و اجتماعی طور پر ملک سے سودی نظام معیشت کے خاتمے کے لئے دعائیں کی گئیں# ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button