سابقہ سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود دار اور خود کفیل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی
فکر اقبال انقلاب کا پیش خیمہ ہے آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کی حقیقی تصویر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں
ملتان (بیورورپورٹ )
سابقہ سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود دار اور خود کفیل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی فکر اقبال انقلاب کا پیش خیمہ ہے آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کی حقیقی تصویر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور قائد اعظم کی تعلیمات و فرمودات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کو معاشی و اقتصادی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں ہمیں خود کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس کے زیرِ اہتمام رائز اے جی گروپ ملتان، یو اے ای گروپ آف ایسوسی ایٹس ملتان اور فورٹین سٹرہٹ پیزا ملتان کے تعاون سے یومِ ولادت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے موقع پر سہہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز سپیرئیر کالج ملتان میں منعقدہ حضرت علامہ محمد اقبال کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب میں کیا۔جسکی صدارت ڈائریکٹر سپیرئیر کالج ملتان ممتاز عالم دین علامہ محمد شریف چنگوانی نے کی جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں سنئیر نائب صدر PTI ضلع ملتان چوہدری ابرار حسین، چیف ایگزیکٹو رائز اے جی گروپ ملتان غلام فرید، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان ریجن پروفیسر محمد یاسر طاہر خان، ڈائریکٹر محمد عبداللہ چنگوانی، ریجنل پروگرام منیجر شیخ عادل فاروق، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن نعیم اقبال نعیم،سماجی رہنما رشید عباس خان اور معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو شامل تھے۔ نظامت کے فرائض چئیرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ اور پروفیسر وقار عظیم نے اداء کیے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے ہم اپنے تعلیمی ڈھانچے کو درست سمت میں استوار کرکے پھر سے سائنسدان پیدا کرسکتے ہیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لاسکتے ہیں۔ پاکستان آج اقتصادی اور معاشی طور پر کمزور ہے جس کو معاشی طاقت بنانا اب ہمارا فرض ہے۔ سید فخر امام نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی یافتہ بن گئے مگر ہم آج کہاں کھڑے ہیں ؟ افسوس پاکستان کو قائد اعظم جیسا لیڈر ان کے بعد نا مل سکا جو ملک و قوم کا سوچتا یہاں حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال دیا۔ سید فخر امام نے مزید کہاکہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ دینی ہوگی اور اپنے تعلیمی نظام کا جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا ہمارا نوجوان جدید تعلیم کے حصول کیلئے جدوجہد کرے چائنہ نے اپنے ہزاروں نوجوانوں کو دوسرے ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجا جنہوں نے واپس آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا نوجوانوں کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا اور پاکستان کو حقیقی معائنوں میں علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہوگا۔مہمانانِ گرامی علامہ شریف چنگوانی، پروفیسر یاسر طاہر خان، غلام فرید، چوہدری ابرار حسین اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ اقبال کی شاعری قرآن پاک اور حدیث شریف کی تفسیر ہے جس میں قرآن پاک کا ترجمہ ہے اقبال نے امت مسلمہ کو اپنی کھوئی ہوئی اسلامی اقدار یاد کرواتے ہوے خواب غفلت سے بیدارکیا علامہ اقبال ؒ اسلامی اصولوں کی روشنی میں عہدِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ مملکت کا قیام چاہتے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالماجد وٹو، شیخ عادل فاروق، عبداللہ چنگوانی، قاری محمد عبداللہ اور رشید عباس خان نے کہا کہ اقبال ؒ کی شاعری میں سیرت رسول پاک ﷺ کی عکاسی ہے نئی نسل اقبال ؒ کی شاعری سے رہنمائی لیتے ہوئئے اپنی عملی زندگی کا آغاز کرے۔تقریب سے حافظ معین خالد، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، پروفیسر رضوان یعقوب، شکور طاہر، رانا معین، شیخ عامر،محمد راشد جہانگیر، حافظ محمد کاشف، علی جاوید،پروفیسر حماد، پروفیسر جاوید و دیگر اور طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا۔