Uncategorized

علامہ محمد اقبال نے مسلمانان برصغیر کی اپنی شاعری کے زریعے نمائندگی کی اور انہیں الگ وطن کا تصور دیا۔۔ صدر انرویل مڈٹائون طاہرہ نجم

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلہ میں محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں انرویل مڈ ٹائون کے زیراہتمام تقریب

ملتان (بیورو رپورٹ)شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلہ میں محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں انرویل مڈ ٹائون کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ادارہ ہذا کے نابینا طلباء محمد مکی ،سمعیہ نزیر ،اقراء حبیب ،ثوبیہ ،عائشہ کرن ،کبری اختر ،محمد اعجاز ،سیف الرحمن ،محمد عباس ،جنید شوکت ،محمد شعیب جاوید نے علامہ اقبال کی شخصیت پر تقاریر کیں انکی لکھی نظمیں و ترانے پڑھ کر سنائے جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انرویل مڈٹائون طاہرہ نجم نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے مسلمانان برصغیر کی اپنی شاعری کے زریعے نمائندگی کی اور انہیں الگ وطن کا تصور دیا آپ کی شاعری سے عشق رسول کی جھلک محسوس ہوتی اور ایسا محسوس ہوتا کہ آپ کی شاعری تفسیر قرآن ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان علامہ اقبال کی شاعری سے رہنمائی حاصل کرکے دنیا میں کامیابی حاصل کریں اور آخرت کا سامان بھی پیدا کریں تقریب سے سیکرٹری انرویل مڈٹائون سعدیہ کرمانی ،مسز کلثوم ناصر اور شمیم منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی تصانیف تعلیمی اداروں میں بزم ادب کے دوران پڑھائی جائیں اور نسل نو کو اکابرین تحریک پاکستان سمیت علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کے کارہائے نمایاں سے روشناس کرانے کے لیے آگاہی پروگرامز منعقد کئے جائیں تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور طلباء میں لنچ و کیک سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئیں

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button