جماعت اسلامی کا شعبہ تربیت منظم منصوبہ بندی کے ذریعے افراد سازی اور صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا کام بہترین انداز میں کر رہا ہے- ثمینہ سعید
ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے شعبہ تربیت جماعت اسلامی کی طرف سے جاری *آن لائن کمپیوٹر لٹریسی کورس* کے دوسرے بیج کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا
راولپنڈی (بیورورپورٹ)
حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی خاطر تحریک کے کارکنان کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کو سیکھنا اور اشاعت دین کے میدان میں ان کا استعمال ناگزیر ہے – زمین پر اللہ کے نظام کے قیام کے لئے اور تبلیغ دین کی ذمہ داری کو کامیابی سے پورا کرنے کے لئے تمام تدابیر و وسائل کا پوری قوت سے استعمال کریں – ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے شعبہ تربیت جماعت اسلامی کی طرف سے جاری آن لائن کمپیوٹر لٹریسی کورس کے دوسرے بیج کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -انہوں نے کہا کہ شعبہ تربیت کی کارکردگی قابل تحسین ہے کہ انہوں نے ہر نقطہ نظر سے اور ہر میدان کار میں خواتین ذمہ داران کے اندر صلاحیتوں اور قابلیتوں کو جلا بخشی – جماعت اسلامی کردار سازی کے ساتھ پیشہ وارانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنے افراد کی مہارتوں کو بڑھانے کی عملی کوشش کرتی ہے – آج کے دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے دیگر ضروریات کے ساتھ درس و تدریس کے میدان میں بھی کمپیوٹر کا استعمال ضروری اور اہم ہے – ثمینہ سعید نے کہا کہ
کمپیوٹر لٹریسی کورس
سے مستفید ہونے والی کامیاب خواتین دیگر افراد کو بھی جدید وسائل سے استفادے کے قابل بنائیں – خواتین کی جدید ٹیکنالوجی میں مہارت مشن نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیز ترین اشاعت کا ذریعہ بنے گی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی طرف نمایاں پیش رفت ثابت ہوگی۔ قبل اذیں ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تربیہ طیبہ عاطف نے کورس کے اغراص و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں کامیاب طالبات کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔#-